امریکا اور بھارت کے درمیان اصولی طور پر لاجسٹک شیئرنگ کا معاہدہ

امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے کہا ہےکہ معاہدے سے متعلق بنیادی اصولوں پر اتفاق ہوا ہے۔معاہدے کا حتمی مسودہ باہمی رضا مندی سے آئندہ چند ہفتوں میں تیار کر لیا جائے گا۔

470081
امریکا اور بھارت کے درمیان اصولی طور پر لاجسٹک شیئرنگ کا معاہدہ


امریکا اور بھارت کے درمیان لاجسٹک سپورٹ معاہدے کے اصولوں پر اتفاق ہوگیا ہے۔

معاہدے کے تحت دونوں ممالک عسکری مقاصد کیلئے ایک دوسرے کی فوجی بیسز استعمال کر سکیں گے۔نئی دہلی میں امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان امریکا بھارت ملٹری لاجسٹک سپورٹ معاہدے پر بات چیت کی گئی۔

امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے کہاکہ معاہدے سے متعلق بنیادی اصولوں پر اتفاق ہوا ہے۔معاہدے کا حتمی مسودہ باہمی رضا مندی سے آئندہ چند ہفتوں میں تیار کر لیا جائے گا۔ اس موقع پر بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا کہ جیٹ انجن ٹیکنالوجی اور ایئر کرافٹ کیریئر سے متعلق تعاون بڑھانے پر بھی بات کی گئی ہے۔

لاجسٹک سپورٹ معاہدے کے تحت دونوں ممالک ایک دوسرے کی زمینی، فضائی اور بحری فوجی بیسز کو عسکری مقاصد کیلیے استعمال کر سکیں گے۔ دونوں ممالک سمندر میں چین کے اثر و رسوخ کو کم کرنے کیلئے ایک دوسرے سے تعاون کیلئے کوشاں ہیں، بھارت کو خدشہ تھا کہ لاجسٹکس کے حوالے سے معاہدے کی وجہ سے اس کی فوج امریکی اتحادی بن جائے گی اور اس کی روایتی خود مختاری کمزور پڑ جائے گی۔

عسکری تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت جنوبی سمندر اور بحر ہند میں چین کی بڑھتی ہوئی بحری قوت سے بھی خائف ہے اور معاہدے کا ایک مقصد چین کے مقابلے میں فوجی قوت میں اضافہ کرنا بھی ہے۔



متعللقہ خبریں