متحدہ امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری افغانستان کے مختصر دورے پر

کابل میں افغان صدارتی محل میں افغان صدر اشرف غنی کے ساتھ ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس کے دوران جان کیری نے کہا کہ کابل اور واشنگٹن حکام طالبان کے ساتھ مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں۔ کیری نے اپنے اس دورے کے دوران چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے بھی ملاقات کی

468297
متحدہ امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری افغانستان کے مختصر دورے پر

متحدہ امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری مختصر دورے پر گزشتہ روز کابل پہنچے جہاں انھوں نے صدر اشرف غنی، چیف ایگزیکٹوعبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی ۔

کابل میں افغان صدارتی محل میں افغان صدر اشرف غنی کے ساتھ ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس کے دوران جان کیری نے کہا کہ کابل اور واشنگٹن حکام طالبان کے ساتھ مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں۔ کیری نے اپنے اس غیر اعلانیہ دورے کے دوران چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے بھی ملاقات کی تاہم وہ اس پریس کانفرنس میں شریک نہ ہوئے۔ افغان طالبان نے گزشتہ ہفتے ہی کابل حکومت سے مذاکرات سے انکار کردیا تھا۔

دوسری طرف افغانستان کی سیکیورٹی فورسز نے ملک میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن جاری رکھاہواہے اورافغان وزارت دفاع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فوجی کارروائیوںمیں58 شدت پسندوںکوہلاک کردیا گیا، یہ کارروائیاں نورستان، پکتیکا، غزنی اورننگرہارکے صوبوں میںکی گئیں، مرنے والوںمیں صوبہ نورستان کیلیے طالبان کے شیڈوگورنربھی شامل ہیں۔ صوبہ سمنگان میںطالبان کے حملے میں 3پولیس اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے، طالبان نے کئی چیک پوسٹوں پر بھی حملہ کیا، پولیس کی جوابی کارروائی میں کمانڈرنوررحمان سمیت کئی طالبان ہلاک ہوگئے۔



متعللقہ خبریں