کیری کے دورہ افغانستان کے بعد دھماکے

امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری کے افغانستان کے ہنگامی دورے کے بعد دارالحکومت کابل میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں

468030
کیری کے دورہ افغانستان کے بعد دھماکے

امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری کے افغانستان کے ہنگامی دورے کے بعد دارالحکومت کابل میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔

دھماکوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور پولیس کے مطابق ایک دھماکہ ایک اسکول کے قریب گرنے والے راکٹ کی وجہ سے ہوا۔

واضح رہے کہ کیری کے دورہ افغانستان کا مقصد طالبان اور افغان حکومت کے درمیان امن مذاکرات کو دوبارہ سے بحال کرنا اور ملّی اتحاد حکومت کے ساتھ تعاون کا اظہار کرنا تھا۔

افغانستان میں اپنی مصروفیات کے دوران کیری نے صدر اشرف غنی اور ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ عبداللہ عبداللہ کے ساتھ ملاقات کی۔

صدر اشرف غنی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کیری نے کہا کہ افغانستان میں قومی اتحاد حکومت 5 سال تک اپنے فرائض ادا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے غنی اور عبداللہ موزوں وقت میں اسمبلی قائم کر کے اگزیکٹیو کمیٹی کو وزارت اعظمیٰ میں تبدیل کر نے کے لئے عوام کو موقع فراہم کریں گے۔

کیری نے طالبان کو بھی امن مرحلے میں شامل ہونے کی دعوت دی اور باہمی بات چیت کے ذریعے ملک میں تشدد کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

کیری نے مزید کہا کہ امریکہ افغان فوج کی مدد کرنا جاری رکھے گا۔

جبکہ صدر اشرف غنی نے امریکہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم ملک میں دھاندلیوں کے خلاف سنجیدہ سطح پر جدوجہد جاری رکھیں گے۔



متعللقہ خبریں