غیر قانونی بنگلہ دیشی تارکین وطن کی تعداد 80 ہزار کے قریب ہے، یورپی یونین

یورپی یونین کے ایک 6 رکنی وفد نے جمعرات کو ڈھاکا میں اعلیٰ حکام سے ملاقات کی اور بنگلہ دیش سے آنے والے غیر قانونی پناہ گزینوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔

467378
غیر قانونی بنگلہ دیشی تارکین وطن کی تعداد 80 ہزار کے قریب ہے، یورپی یونین

غیر قانونی بنگلہ دیشی تارکین وطن کی تعداد 80 ہزار کے قریب ہے، یورپی یونین

یورپی یونین نے بنگلہ دیش پر زور دیا ہے کہ یورپی یونین کے رکن ممالک میں رہنے والے 80 ہزار کے قریب غیر قانونی بنگلہ دیشی تارکین وطن کو واپس بلانے کا بندوبست کیا جائے ۔ یورپی یونین کے ایک 6 رکنی وفد نے جمعرات کو ڈھاکا میں اعلیٰ حکام سے ملاقات کی اور بنگلہ دیش سے آنے والے غیر قانونی پناہ گزینوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ بنگلہ دیش کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کے حکام نے اْنہیں بتایا کہ یورپی یونین کے مختلف ملکوں میں موجود تقریباً ڈھائی لاکھ بنگلہ دیشی تارکین وطن میں سے تقریباً 80 ہزار غیر قانونی طور پر رہ رہے ہیں جبکہ مزید کی آمد جاری ہے ۔ بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ اسد الزماں خان کمال نے بتایا کہ ہم نے یورپی یونین کے ممالک میں رہنے والے بنگلہ دیش کے غیر قانونی تارکین وطن کی فہرستیں طلب کی ہیں ، ہم اس بات کی تصدیق کریں گے آیا وہ بنگلہ دیشی ہیں ۔اس کے بعد ہم اپنے شہریوں کو واپس لانے کا منصوبہ بنائیں گے ۔



متعللقہ خبریں