نریندر مودی کا دورہ سعودی عرب، پانچ معاہدوں پر دستخط

بھارتی وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران دونوں ملکوں نے پانچ معاہدوں پر دستخط کیے جن میں دہشت گردی کے لیے مالی وسائل کو روکنا اور غیر قانونی طریقے سے رقوم کی ترسیل کی روک تھام سے متعلق معاہدے شامل ہیں

464539
نریندر مودی کا دورہ سعودی عرب، پانچ معاہدوں پر دستخط

بھارت کے وزیراعظم نریندرمودی کو سعودی عرب کے سب سے اعلیٰ سول اعزاز شاہ عبدالعزیز سے نوازا گیا ہے۔ ان کو یہ اعزاز اتوار کو شاہ سلمان کی طرف سے دیا گیا۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ہفتے کو سعودی عرب کے دور روزے دورے پر ریاض پہنچے تھے۔

نریندر مودی نے اس ملاقات کے بعد بیان دیتے ہوئے کہا کہ اُن کی شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات بہت سود مند رہی ہے۔

بھارتی وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران دونوں ملکوں نے پانچ معاہدوں پر دستخط کیے جن میں دہشت گردی کے لیے مالی وسائل کو روکنا اور غیر قانونی طریقے سے رقوم کی ترسیل کی روک تھام سے متعلق معاہدے شامل ہیں۔



متعللقہ خبریں