میانمار،پچاس سال بعد پہلے عوامی صدر نے حلف اٹھا لیا

میانمار میں گزشتہ روز 70 سالہ ٹن چا نے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس کے سامنے عہدے کا حلف اٹھاتے ہوئے میانمار کے عوام سے وفاداری کا عزم کیا

461124
میانمار،پچاس سال بعد پہلے عوامی صدر نے حلف اٹھا لیا

میانمار میں تقریباً پانچ دہائیوں کے بعد پہلے منتخب شدہ صدر مملکت نے اپنے منصب کا حلف اٹھایا ہے۔

گزشتہ روز 70 سالہ ٹن چا نے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس کے سامنے عہدے کا حلف اٹھاتے ہوئے میانمار کے عوام سے وفاداری کا عزم کیا۔

ان کے ہمراہ ملک کے دو نائب صدور مائن سوے اور ہنری وان تھیو نے بھی اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔

ٹن چا جمعہ کے روز سے باضابطہ طور پر اپنے فرائض منصبی سنبھالیں گے جس کے ساتھ ہی میانمار میں سن 1962 کے بعد پہلی مرتبہ مکمل یا جزوی طور پر رہنے والے فوجی اقتدار کا خاتمہ ہو جائے گا۔

یاد رہے کہ میانمار میں تقریباً پانچ دہائیوں کے بعد پہلے عوامی صدر نے اس منصب کا حلف اٹھایا ہے۔



متعللقہ خبریں