شمالی کوریا کی دیدہ دلیری،پابندیوں کے باوجود ایٹمی تجربہ کردیا

بتایا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے نئی پابندیوں کے باوجود ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ آج کیا ہے

453106
شمالی کوریا کی  دیدہ دلیری،پابندیوں کے باوجود ایٹمی تجربہ کردیا

شمالی کوریا نے نئی پابندیوں کے باوجود ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے بتایا کہ آج صبح یہ میزائل 800 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے شمالی کوریا کے مشرقی ساحل پر گرا۔

جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ وہ اس ساری صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

امریکی دفاعی عہدیدار کے مطابق، امریکہ نے شمالی کوریا کی طرف سے چھوڑے گئے دو بیلسٹک میزائل کا پتہ لگایا گیا ہے مگر ان میں سے کوئی بھی امریکہ یا اس کے اتحادیوں کے لیے خطرہ نہیں ہے تاہم، یہ اقدام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔

یاد رہے کہ صدر براک اوباما نے رواں ہفتے ہی شمالی کوریا پر اس کے جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگرام کے تناظر میں نئی سخت پابندیاں عائد کی تھیں۔



متعللقہ خبریں