بھارتی فضائیہ میں خواتین کی بطور فائٹر پائلٹس بھرتی

بھارتی فضائیہ کی ترجمان اروپ رہا نے اعلان کیا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین کو بطور فائٹر پائلٹس فضائیہ میں شامل کیا جائیگا۔

447353
بھارتی فضائیہ میں خواتین کی بطور فائٹر پائلٹس بھرتی

بھارتی فضائیہ میں خواتین کی بطور فائٹر پائلٹس بھرتی

بھارتی فضائیہ کی ترجمان اروپ رہا نے اعلان کیا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین کو بطور فائٹر پائلٹس فضائیہ میں شامل کیا جائیگا۔ انہوں نے بتایا کہ 3 خواتین پائلٹس رواں سال جون میں تربیت مکمل کر لیں گی۔ اسکے بعد انہیں باقاعدہ طور پر فضائیہ میں شامل کر لیا جائیگا۔

بھارتی دفاعی مبصرین نے اس اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج میں خواتین کی تعداد میں اضافے کیلئے مزید اقدامات ناگزیر ہیں کیونکہ اس وقت بھی بھارتی مسلح افواج میں خواتین کا تناسب صرف 2.5 فیصد ہے ۔ خواتین کو جن فرائض پر مامور کیا جاتا ہے ان کا جنگ سے براہ راست تعلق نہیں ہوتا۔ترجمان نے بتایا کہ تمام زیر تربیت خواتین پائلٹس کو پیشکش کی گئی تھی کہ اگر وہ فائٹر طیارے اڑانے میں دلچسپی رکھتی ہوں تو فضائیہ انہیں اس کی تربیت فراہم کریگی تاہم صرف 3 خواتین پائلٹس نے جنگی طیارے اڑانے کی تربیت حاصل کرنے کے لیے رضا مندی کا اظہار کیا ہے ۔



متعللقہ خبریں