اگر طالبان افغان ہیں تو وہ امن عمل میں شامل ہوں،اشرف غنی

افغانستان کے صدراشرف غنی نے ایک مرتبہ پھرطالبان کو مذاکرات کی دعوت دی ہے۔

445954
اگر طالبان افغان ہیں تو وہ امن عمل میں شامل ہوں،اشرف غنی

افغانستان کے صدراشرف غنی نے ایک مرتبہ پھرطالبان کو مذاکرات کی دعوت دی ہے۔

افغانستان کے صدراشرف غنی نے موسم سرماکی چھٹیوں کے بعد شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر طالبان افغان ہیں توانھیں امن کے عمل میں شامل ہوناچاہیے۔انسانوں کو قتل کرنا اسلام کے خلاف ہے ہمیں بدترین حالات کا سامنا کرنے کے لیے تیاررہناچاہیے، مشکل حالات کے باوجودمیں اب بھی امن کے لیے پرامید ہوں۔

انھوں نے کہا کہ افغانستان امن چاہتا ہے اوران کی حکومت کی خواہش ہے کہ ملک میں پائیدارامن قائم ہو۔ انھوں نے کہا گزشتہ چندماہ میں سیکیورٹی فورسزکے درمیان تعاون میں اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ سال خواتین بھی فوج میں شامل ہوئی ہیں۔ اشرف غنی نے کہاکہ افغانستان واحدملک ہے جہاں سے داعش بھاگ رہی ہے۔ پاکستان اورافغانستان کوایک جیسے مسائل کاسامنا ہے، انھوں نے عوام سے سیکیورٹی فورسز کا ساتھ دینے کی اپیل کی ۔



متعللقہ خبریں