افغانستان میں قیام امن کوششوں پر ایک بار پھر پانی پھر گیا

اس سے قبل بھی مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا اور اب بھی ان کی رکھی گئی شرائط کے بغیر کسی قسم کے مذاکرات کامیاب نہیں ہوں گے، طالبان

445141
افغانستان میں قیام امن کوششوں پر ایک بار پھر پانی پھر گیا

افغان طالبان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جب تک ان کی پیشگی شرائط مان نہیں لی جاتی وہ افغان حکومت سے مذاکرات نہیں کریں گے۔

طالبان کی جانب سے شرائط بیان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مذاکرات سے قبل ملک سے غیرملکی افواج کا خاتمہ، طالبان کے ناموں کا عالمی بلیک لسٹ سے اخراج اور ان کے قیدیوں کی رہائی لازمی ہے، وگرنہ وہ کسی مذاکراتی عمل میں شرکت نہیں کریں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس سے قبل بھی مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا اور اب بھی ان کی رکھی گئی شرائط کے بغیر کسی قسم کے مذاکرات کامیاب نہیں ہوں گے ۔

ادھر عرب ممالک نے کسی بھی شخص کو افغان حکومت سے براہ راست مذاکرات میں حصہ لینے کے لیے اپنا نمائندہ مقرر نہیں کیا اور نہ ہی مجلس شوریٰ نے اس قسم کے مذاکرات میں حصہ لینے کی منظوری دی ہے۔

طالبان کے اس بیان سے پاکستان، افغانستان، چین اور امریکا کی جانب سے جاری 4 ملکی مذاکرات کے پلیٹ فارم پر افغانستان میں امن کی کوششوں کو بھی دھچکا لگا ہے۔



متعللقہ خبریں