افغانستان میں فوجی کاروائیوں میں 70 دہشت گرد ہلاک

افغان قومی فوج کے فرسٹ بریگیڈ کے کمانڈر جنرل ساہی داد کپتان کا کہنا ہے کہ چند روز سے جاری کاروائی اپنے انجام کو پہنچ گئی ہے

442981
افغانستان میں  فوجی کاروائیوں میں 70 دہشت گرد ہلاک

افغانستان کے شمالی صوبے فریاب کی تحصیل پشتون کوٹ اور ہوجا ناموسا علاقے میں کیے جانے والے آپریشن میں 70 طالبان دہشت گرد مارے گئے۔

افغان قومی فوج کے فرسٹ بریگیڈ کے کمانڈر جنرل ساہی داد کپتان کا کہنا ہے کہ چند روز سے جاری کاروائی اپنے انجام کو پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صدر کے نائب اول راشد دوستم کی زیر ِ کمان کاروائی میں 50 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

کپتان نے مزید بتایا کہ ان کاروائیوں کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ و متعلقہ سازو سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں