افغانستان میں فوجی آپریشن ، 28 طالبان ہلاک

افغان خفیہ ایجنسی نے صوبہ پکتیا میں ایک کاروائی کے دروان 12 ٹن بارودی مواد سے بھرا ٹرک برآمد کر کے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

436956
افغانستان میں فوجی آپریشن ، 28 طالبان ہلاک

افغانستان کی وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں افغان سیکیورٹی فورسز نے صوبہ جوز جان، بغلان اور شمالی قندوز میں آپریشن کیا، جس میں ضلعی کمانڈر سمیت 26 جنگجو مارے گئے ۔ شمالی صوبہ قندوز میں سیکیورٹی فورسز نے طالبان کے ضلع چھاردہ کے فرضی گورنر کو گرفتار کرلیا۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سید رضا کو اسپیشل پولیس یونٹ نے کاپیسا کے شہر محمود رقائی سے گرفتار کیا۔ صوبہ پکتیکا میں 2 طالبان جنگجو بم دھماکے میں ہلاک ہو گئے ۔ صوبائی گورنر کے ترجمان نبی اللہ پیر خیل نے بتایا کہ عسکریت پسند سڑک پر بارودی سرنگ نصب کرنے میں مصروف تھے کہ اچانک دھماکا ہوگیا، جس سے دونوں موقع پر ہلاک ہو گئے ۔ دریں اثنا افغان خفیہ ایجنسی نے صوبہ پکتیا میں ایک کاروائی کے دروان 12 ٹن بارودی مواد سے بھرا ٹرک برآمد کر کے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ ادھر جنوبی صوبہ قندھار ائر فیلڈ کے قریب بغیر پائلٹ کے ایک امریکی ڈرون طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ امریکی ائر فورس نے ڈرون طیارے کے کریش ہونے کی تصدیق کر دی ہے ۔ امریکی فضائیہ کے بیان کے مطابق یہ ڈرون طیارہ قندھار ائر فیلڈ کے قریب گرا، تاہم اس واقعہ میں کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ امریکی فوجی حکام نے ڈرون کے کریش ہونے کی وجوہات جاننے کا عمل شروع کر دیا ہے ۔



متعللقہ خبریں