امریکہ کا شمالی کوریا پر مزید پابندیاں لگانے کا فیصلہ

امریکہ کی سینیٹ نے شمالی کوریا اور اس کے غیر ملکی معاونین پر سخت پابندیوں کی منظوری دے دی ہے

430712
امریکہ کا شمالی کوریا پر مزید پابندیاں لگانے کا فیصلہ

امریکہ کی سینیٹ نے شمالی کوریا اور اس کے غیر ملکی معاونین پر سخت پابندیوں کی منظوری دے دی ہے۔

گزشتہ روز اس پابندی کے حق میں96 ووٹ ڈالے گئے اور کسی نے بھی اس کی مخالفت نہیں کی جو کہ گزشتہ اتوار کو شمالی کوریا کی طرف سے طویل فاصلے کے راکٹ اور حالیہ جوہری تجربے کا ردعمل تھا۔

سینیٹ کے کمیٹی برائے امور خارجہ کے چیئرمین ریبپلکن باب کروکر کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے بارے میں امریکہ کی پالیسی کئی دہائیوں تک ایک سنگین ناکامی رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ صدر کو اس سلسلے میں متعدد اقدامات کرنا ہونگے جن میں مہلک ہتھیاروں کا پھیلاو، اسلحے سے متعلق مواد، پرتعیش اشیا، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور سائبر سکیورٹی کے لیے مضر سرگرمیاں شامل ہیں۔



متعللقہ خبریں