انڈونیشیا میں مون سون کی بارشوں کی وجہ سے 7 افراد ہلاک

انتارہ نیوز ایجنسی کی اطلاع کے مطابق پانی کی سطح کئی ایک علاقوں میں تین میٹر سے بھی بلند ہوچکی ہے۔مغربی سماٹرا میں مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل کردیا گیا ہے

429402
انڈونیشیا میں مون سون کی بارشوں کی وجہ سے 7 افراد ہلاک

انڈونیشیا میں مون سون کی بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

انتارہ نیوز ایجنسی کی اطلاع کے مطابق پانی کی سطح کئی ایک علاقوں میں تین میٹر سے بھی بلند ہوچکی ہے۔مغربی سماٹرا میں مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل کردیا گیا ہے۔

صوبہ آچے کے شمال میں بڑھتی ہوئی بارشوں کی وجہ سے ہزار ہا افراد اپبا گھر بار ترک کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔

قومی امدادی ادارے کے ترجمان سوتوپو پوروہ نوگروہو نے کہا کہ سماٹرا میں گزشتہ جمعے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور علاقے میں تقریبا ً دو ہزارا مکانات زیر آب آئے ہوئے ہیں۔ علاقے سے ہزارا ہا افراد کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کردیا گیا ہے۔

انڈونیشیا میں ماہ نومبر میں شروع ہونے والی بارشیں ماہ مارچ تک جاری رہتی ہیں۔



متعللقہ خبریں