فلپائن،میلورطوفان نے تین افرادکی جان لےلی

فلپائن میں کئی ہفتوں سے جاری میلور نامی طوفان کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہو گئے

409736
فلپائن،میلورطوفان نے تین افرادکی جان لےلی

فلپائن میں کئی ہفتوں سے جاری میلور نامی طوفان کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔
اس طوفان کی رفتار 185 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے جس سے سامار نامی شمالی علاقہ شدید متاثر ہے۔
ملک کے ہنگامی حالت کے ادارے نے گزشتہ روز اپنے بیان میں بتایا کہ متاثرہ علاقوں سے اب تک تقریباً ساڑھے سات لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ہر سال فلپائن اور اس کے مضافاتی جزائر کو بیس سے زائد سمندری طوفان متاثر کرتے ہیں جبکہ سن 2013 میں آنے والے ہائیان بامی طوفان کے نتیجے میں 6 ہزار افراد ہلاک اور 40 لاکھ افراد بے گھر ہو گئے تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں