پاک بھارت تعلقات کو فروغ دینے کی امید سے آئی ہوں: سشما سوراج

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ’ہارٹ آف ایشیا‘ کانفرنس میں شرکت کے لیے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج اسلام آباد پہنچ گئی ہیں۔تین برسوں میں کسی بھی بھارتی وزیر خارجہ کا یہ پہلا پاکستان کا دورہ ہے

404099
پاک بھارت تعلقات کو فروغ دینے کی امید سے آئی ہوں: سشما سوراج

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا کہنا ہے کہ وہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو سدھارنے اور آگے بڑھانے کا پیغام لے کر آئی ہوں۔
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ’ہارٹ آف ایشیا‘ کانفرنس میں شرکت کے لیے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج اسلام آباد پہنچ گئی ہیں۔تین برسوں میں کسی بھی بھارتی وزیر خارجہ کا یہ پہلا پاکستان کا دورہ ہے۔
اس سے قبل قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر خان جنجوعہ نے بینکاک میں اپنے بھارتی ہم منصب اجیت ڈوال سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے خارجہ سیکریٹری بھی موجود تھے۔
ہارٹ آف ایشیا‘ کانفرنس استنبول عمل کا حصہ ہے، جو افغانستان میں قیامِ امن کے لیے سنہ 2011 میں شروع کیا گیا تھا۔
سشما سوراج ہارٹ آف ایشیا کانفرنس سے خطاب کریں گے جب کہ وہ وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کریں گی۔ ذرائع کے مطابق بھارتی وزیرخاجہ کل وزیراعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گی جس میں پاک بھارت تعلقات سمیت مختلف امور پر بات چیت کی جائے گی
یاد رہے کہ 30 نومبر کو پیرس میں موسمیاتی تغیر پر ہونے والی عالمی کانفرنس کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے پاکستانی ہم منصب نواز شریف سے مختصر غیر رسمی ملاقات کی تھی جس کے بعد اتوار کو دونوں ممالک کے قومی سلامتی کے مشیروں کے درمیان تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں ملاقات ہوئی۔
ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے موقع پر اسلام آباد میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جہاں بھارتی وزیر خارجہ کے علاوہ افغان صدر اشرف غنی کی آمد بھی متوقع ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں