افغان فوج کا کارنامہ،60 یرغمالی طالبان سے بچا لیے

افغان فوج نے طالبان کے زیر قبضہ 60 یرغمالیوں کو رہا کروا لیا ہے جنہیں صوبہ ہلمند کے ایک قصبے میں قید کر رکھا تھا

401056
افغان فوج کا کارنامہ،60 یرغمالی طالبان سے بچا لیے

افغان فوج نے طالبان کے زیر قبضہ 60 یرغمالیوں کو رہا کروا لیا ۔
جنوبی صوبے ہلمند کے قصبے نوزاد میں طالبان نے ان 60 افراد کو ایک عمارت میں یرغمال بنا رکھا تھا جن میں 40 فوجی اور 20 عام شہری شامل تھے۔
اس آپریشن میں افغان فوج کی معاونت میں امریکی فوج پیش پیش رہی ۔
واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان اپنے ساتھیوں کو چھڑانے کےلیے عام شہریوں اور فوجیوں کو اغوا کرتے رہتے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں