مقبوضہ کشمیر میں ایک ہیلی کاپٹر تباہ ، سات افراد ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں ایک ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے سے پائلٹ سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔

421233
مقبوضہ کشمیر میں ایک ہیلی کاپٹر تباہ  ، سات افراد ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں ایک ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے سے پائلٹ سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔
مقبوضہ وادی کے ضلع کاترا میں نجی فضائی کمپنی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگی۔ حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں خاتون پائلٹ سمیت 7 افراد سوار تھے۔ جموں کشمیر پولیس کے آئی جی دانش رانا کا کہنا ہے کہ تباہ ہونے والا ہیلی کاپٹر ہندو یاتریوں کو ان کے مقدس مقام وشنو دیوی کے مندر تک لانے اور انہیں دوبارہ لے جانے کی خدمات فراہم کرتا تھا، حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں اور پولیس اس حوالےسے تحقیقات کررہی ہے۔
واضح رہے کہ اسی مقام پر رواں برس فروری میں بھی ایک ہیلی کاپٹر تباہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹس ہلاک ہوگئے تھے۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں