بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی اور بی این پی کے رہنماوں کو پھانسی

بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنما علی احسان مجاہد اور بی این پی کے رہنما صلاح الدین قادر کو پھانسی کی سزا دے دی گئی ہے۔ جماعت اسلامی کے سینیئر رہنما علی احسن محمد مجاہد اور بنگلہ دیش پارٹی کے صلاح الدین قادر چودھری کو سینٹرل جیل ڈھاکا میں پھانسی دے دی گئی

420531
بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی اور بی این  پی کے رہنماوں کو پھانسی

بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنما علی احسان مجاہد اور بی این پی کے رہنما صلاح الدین قادر کو پھانسی کی سزا دے دی گئی ہے۔
جماعت اسلامی کے سینیئر رہنما علی احسن محمد مجاہد اور بنگلہ دیش پارٹی کے صلاح الدین قادر چودھری کو سینٹرل جیل ڈھاکا میں پھانسی دے دی گئی۔
جنگی جرائم سے متعلق قائم خصوصی ٹربیونل نے ان دونوں کو 2013ء میں سزائے موت سنائی تھی جس کے خلاف کی گئی اپیل عدالت عظمیٰ نے بھی مسترد کر دی تھی۔
پہلے 67 سالہ مجاہد اور پھر 66 سالہ قادر چودھری کو پھانسی دی گئی اور دونوں کی لاشیں بعد ازاں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔
جماعت اسلامی نے اپنے سینیئر رہنما نے ایک بار پھر اسے حزب مخالف کو "ختم" کرنے کی حکومتی سازش قرار دیتے ہوئے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ بی این پی اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے مظاہروں اور بدامنی کے خدشے کی وجہ سے حکومت نے پھانسیوں سے پہلے ہی ملک میں سکیورٹی بڑھا دی تھی۔
بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ اسدالزمان خان کمال نے اعلان کیا کہ دونوں مجرموں کی طرف سے کی گئی رحم کی اپیل کو صدر نے بھی مسترد کر دیا، جس کے بعد ان کے اہل خانہ نے دونوں سے جیل میں آخری ملاقات کی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں