بنگلہ دیش میں سماجی رابطوں کی ویب سائیٹس بند کرنے کا فیصلہ

بنگلا دیش میں امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر سماجی رابطوں کی ویب سائیٹس پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔

419062
بنگلہ دیش میں سماجی رابطوں کی ویب سائیٹس بند کرنے کا فیصلہ

بنگلا دیش میں امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر سماجی رابطوں کی ویب سائیٹس پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔
بنگلا دیش میں ٹیلی کمیونیکشن کے نگراں ادارے نے فیس بک، میسنجر، وائبراورواٹس ایپ سروسز سمیت سب کو بلاک کردیا گیا ہے۔بنگلہ دیشی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روزسپریم کورٹ کی جانب سے 2 سیاسی رہنماؤں کی سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد کئے جانے کے بعد امن و امان کی صورت حال کو قابو میں رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔ یہ پابندی گزشتہ روز جماعت اسلامی کے سینئر رہنما علی احسن محمد اور بنگلا دیش نیشل پارٹی سے تعلق رکنے والے سابق وزیر صلاح الدین قادر چوہدری کی سزائے موت کے خلاف دائر کی گئی درخواست مسترد کرنے کے بعد لگائی گئی۔ بنگلہ دیش میں اس سے پہلے جماعت اسلامی کے متعدد رہنماؤں کو سزائیں دی جا چکی ہیں۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں