چین نکلیئر پاور اسٹیشنوں کے اعتبار سے پہلے نمبر پر

بیجنگ انتظامیہ سن 2033 تک 110 سے زائد نکلیئر پاور اسٹیشنز تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے

394662
چین نکلیئر پاور اسٹیشنوں کے اعتبار سے پہلے نمبر پر

چین نکلیئر پاور اسٹیشنز کی تعداد کے اعتبار سے متحدہ امریکہ کو بھی پیچھے چھوڑ دے گا۔
بیجنگ انتظامیہ سن 2033 تک 110 سے زائد نکلیئر پاور اسٹیشنز تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔
حکومت ِ چین نے نئے نکلیئر پاور اسٹیشنوں کی تعمیر کے لیے 786 ارب ڈالر کا بجٹ مختص کیا ہے۔
چائنہ ٹائمز کی خبر کے مطابق چین اپنے تیرہویں 5 سالہ ترقیاتی منصوبے کے دائرہ کار میں سال میں 6 تا 8 جوہری توانائی کی تنصیبات تیار کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
بجلی کی ضرورت کے تین فیصد کو جوہری توانائی سے پورا کرنے والا چین سن 2030 تک اس شرح کو 30 فیصد تک بڑھانے کا ہدف بنا رہا ہے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں