حکومت میانمار اور آٹھ نسلی گروہوں کے درمیان مفاہمت

میانمار کی حکومت اور آٹھ نسلی مسلح گروہوں کے درمیان آج جنگ بندی معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں جس سے ملک میں طویل عرصے سے جاری تنازعات کے خاتمے کی راہ ہموار ہونے کی امید پیدا ہوئی ہے

392626
حکومت میانمار اور آٹھ نسلی گروہوں کے درمیان مفاہمت

میانمار کی حکومت اور آٹھ نسلی مسلح گروہوں کے درمیان آج جنگ بندی معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں جس سے ملک میں طویل عرصے سے جاری تنازعات کے خاتمے کی راہ ہموار ہونے کی امید پیدا ہوئی ہے۔
تقریباً دو سال سے زائد عرصے تک اس معاہدے پر بات چیت ہوتی رہی ہے لیکن اب بھی اس کے موثر ہونے سے متعلق خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
معاہدے پر دستخط کے لیے بلائے گئے 15 وفود میں سے سات نے بعض اختلافات کی بنا پر ان مذاکرات میں شرکت سے انکار کر دیا ہے جن کی طرف سے ملک کی نیم فوجی حکومت اور فوج پر عدم اعتماد کا اظہار بھی کیا جاتا رہا ہے۔
یہ ناراض گروپ صدر تھین سین کی جنگ بندی معاہدے کے لیے خطرہ ثابت ہو سکتے ہیں جو کہ سن 2011 میں اقتدار میں آنے کے بعد سے مختلف اصلاحات متعارف کروا چکے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں