افغانستان میں نیٹو کا ہیلی کاپٹر تباہ، 5 اہلکار ہلاک 5 زخمی

افغانستان میں نیٹو کا ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سے 2 برطانوی فوجیوں سمیت 5 اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔

391436
افغانستان میں نیٹو کا ہیلی کاپٹر تباہ، 5 اہلکار ہلاک 5 زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقع اتحادی افواج کے ریزولوٹ سپورٹ انٹرنیشنل ہیڈ کوارٹر میں نیٹو ہیلی کاپٹر لینڈنگ کے وقت تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 2 برطانوی فوجیوں سمیت 5 اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے ہیں ۔ أفغانستان کی وزارت دفاع کے مطابق حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں تاہم یہ کوئی تخریبی کاروائی نہیں بلکہ ایک حادثہ ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل افغان ستان کے صوبے ہلمند میں طالبان نے نیٹو کا کارگو طیارہ مار گرایا تھا جس میں اتحادی افواج کے 12 فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔ 2001 سے اب تک افغانستان میں 456 برطانوی فوجی ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں