بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں گیس کا سیلنڈر پھٹنے سے درجنوں ہلاک

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں گیس کا ایک سیلنڈر پھٹنے کے نتیجے میں کم ازکم 80 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ہیں

386540
 بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں گیس کا سیلنڈر پھٹنے سے درجنوں ہلاک

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں گیس کا ایک سیلنڈر پھٹنے کے نتیجے میں کم ازکم 80 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔
حکام نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ آج صبح مقامی وقت کے مطابق ساڑھے آٹھ بجے جھابوآ ضلع کے ایک ریستوران میں پیش آیا۔
ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ دھماکے کے وقت اس ریستوران میں اسکول کے بچے بھی ناشتے میں مصروف تھے۔
ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
حکام کے مطابق امدادی کارکن فوری طور پر متاثرہ مقام پر پہنچ گئے تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں