افغانستان: 13 ہزارہ افراد کو ہلاک کر دیا گیا

مسلح افراد نے زاری قصبے کے جوار میں سڑک پر چلتی دو گاڑیوں کو روک کر 13 ہزاروں کو ہلاک کر دیا

342896
افغانستان: 13 ہزارہ افراد کو ہلاک کر دیا گیا

افغانستان کے شہر بلخ میں ہزارہ نسل کی اقلیت سے منسوب 13 افراد کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔۔۔
اطلاع کے مطابق مسلح افراد نے زاری قصبے کے جوار میں سڑک پر چلتی دو گاڑیوں کو روک کر 13 ہزاروں کو ہلاک کر دیا۔
حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول نہیں کی تاہم شعیہ ہزارہ اقلیت طالبان کی طرف سے سب سے زیادہ امتیازی سلوک کا نشانہ بن رہی ہے۔
واضح رہے کہ بلخ کے قصبہ زاری میں ماہِ جون میں بھی امدادی ٹیموں کے9 اہلکاروں کو اس وقت ہلاک کر دیا گیا تھا جب وہ سو رہے تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں