افغان فوج نے موسیٰ قلعہ بازایاب کر لیا

افغان وزارت دفاع کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ "فوج کے سربراہ کی قیادت میں یہ جامع آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں موسیٰ قلعہ کا کنٹرول حاصل کر لیا گیا۔ کارروائی میں 220 دشمنوں کو ہلاک و زخمی کر دیا گیا

371852
افغان فوج نے موسیٰ قلعہ بازایاب کر لیا

افغان حکومت کی سکیورٹی فورسز نے نیٹو کے فضائی حملوں کی مدد سے اسٹریٹیجیک نوعیت کے شہر موسیٰ قلعہ کو بازیاب کرا لیا ہے۔
افغان وزارت دفاع کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ "فوج کے سربراہ کی قیادت میں یہ جامع آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں موسیٰ قلعہ کا کنٹرول حاصل کر لیا گیا۔ کارروائی میں 220 دشمنوں کو ہلاک و زخمی کر دیا گیا۔"
افغانستان میں مقامی سکیورٹی فورسز کی تربیت اور معاونت کے لیے موجود بین الاقوامی افواج نے بھی اس آپریشن میں حصہ لیا تھا۔
آج اتوار کے روز جاری ہونے والے حکومتی بیان میں بتایا گیا کہ گھمسان کی لڑائی کے بعد اس شہر میں جہادیوں کو پسپا کر دیا گیا۔ اِس شہر پر گزشتہ بدھ کو طالبان عسکریت پسندوں نے دھاوا بول کر قبضہ کر لیا تھا۔ موسیٰ قلعہ شورش زدہ صوبے ہلمند کا ایک اہم شہر تصور کیا جاتا ہے۔ افغان وزارتِ دفاع کے بیان کے مطابق ایک منظم فوجی آپریشن کے ذریعے موسیٰ قلعہ کو آزاد کرایا گیا اور اِس دوران 220 عسکریت پسندوں کو ہلاک بھی کیا گیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں