افغانستان کے نائب صدرعبدالرشید دوستم پرطالبان کا ناکام حملہ

افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق نائب صدر دوستم کے قافلے پر جمعے کو لگ بھگ 20 طالبان جنگجووں نے صوبے فریاب کی ایک دور دراز شاہراہ پر حملہ کیا تھا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں چار حملہ آور ہلاک ہوئے ہیں

339630
افغانستان کے نائب صدرعبدالرشید دوستم پرطالبان کا ناکام حملہ

افغانستان کے نائب صدر عبدالرشید دوستم پر طالبان کے حملوں کو ناکام بنادیا گیا ہے۔
افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق نائب صدر دوستم کے قافلے پر جمعے کو لگ بھگ 20 طالبان جنگجووں نے صوبے فریاب کی ایک دور دراز شاہراہ پر حملہ کیا تھا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں چار حملہ آور ہلاک ہوئے ہیں جب کہ 13 کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
حکام نے حملے کے نتیجے میں نائب صدر کے قافلے میں شامل افراد کو پہنچنے والےجانی نقصان کی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران کئی گولیاں نائب صدر کی گاڑی کو بھی لگیں لیکن وہ محفوظ رہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں