دہشت گردی کے خلاف دنیا حتمی جنگ کرے، نریندرا مودی

بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی نے کہا کہ دنیا کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ انہیں دہشت گردی کے حمایت کر نے والوں کا ساتھ دینا ہے یا ان کے خلاف کاروائی کرنی ہے ۔

331983
 دہشت گردی کے خلاف دنیا حتمی جنگ کرے، نریندرا مودی

بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی نے دبئی میں بھارتی کیمونٹی سے خطاب کرتے کہا کہ کہ اچھی یا بری دہشت گردی اور اچھے یا برے طالبان اب مزید نہیں چلیں گے ۔دنیا کو دہشت گردی کے خلاف حتمی جنگ کرنے کی ضرورت ہے ۔ دہشت گردی میں ملوث افرادکو سخت سزا دی جائے ۔ دنیا کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ انہیں دہشت گردی کے حمایت کر نے والوں کا ساتھ دینا ہے یا ان کے خلاف کاروائی کرنی ہے ۔ نریندرا مودی نے کہا کہ وہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے مضبوط اور دوستانہ تعلقات قائم کرکے بھارت کو ترقی کی نئی بلندیوں پر لے جانے کے خواہشمند ہیں اور وہ مستقبل میں دبئی کو منی بھارت کے روپ میں دیکھ رہے ہیں جس کا کریڈٹ یہاں کام کرنے والے بھارتیوں کو جاتا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں