ملّا عمر ہلاک ہو گئے

طالبان کے سب سے بڑے لیڈر ملّا عمر کی ہلاکت کی خبر گرم ہے

306709
ملّا عمر ہلاک ہو گئے

طالبان کے سب سے بڑے لیڈر ملّا عمر کی ہلاکت کی خبر گرم ہے تاہم طالبان کی طرف سے اس خبر کی تاحال تصدیق نہیں کی گئی۔
ملا عمر سال 2001 میں افغانستان پر امریکی حملے کے بعد سے روپوش تھے اور ان کے سر کی قیمت 10 ملین ڈالر لگائی گئی تھی۔
برطانوی ذرائع ابلاغ ، افغان حکام اور انٹیلی جنس ذرائع کے دعوے کے مطابق ملّا عمر تین سال قبل افغانستان میں مارے جا چکے ہیں۔
بی بی سی کے مطابق طالبان کے ترجمان نے اس معاملے میں ان سے رابطہ کیا ہے اور اس معاملے میں جلد ہی ایک حتمی بیان جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل طالبان سے علیحدہ ہونے والے محاذ فدائی گروپ نے ملاّ عمر کے دو سال قبل تنظیم کے داخلی جھگڑے کے دوران ہلاک ہونے کا اعلان کیا تھا تاہم عید الفطر کے موقع پر طالبان نے اپنے اعلان میں کہا تھا کہ ملّا عمر کی مذاکرات کی توثیق کر دی ہے۔
خیال رہے کہ ملّا عمر کی ہلاکت کی خبر ایسے وقت پر نشر ہوئی ہے کہ جب افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کا دوسرا دور جمعہ کے روز متوقع ہے۔
ملّا عمر ایک گاوں میں پیدا ہوئے اور مختصر دینی تعلیم حاصل کی۔ وہ مجاہدین کے ہمراہ سویت یونین کے خلاف لڑے اور 1994 میں طالبان کی تشکیل میں مدد دی۔ ایک رپورٹ کے مطابق وہ شادی شدہ اور دو بیٹوں کے باپ تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں