جرمنی کے بعد فرانس سے ایران کا اعلی سطحی دورہ

یورپ اور ایران کے مابین بہار کی آب و ہوا پائی جاتی ہے تو ایرانی مذہبی پیشوا آیت اللہ خامنائی کے تازہ اعلانات نے امریکہ کو مایوسی دلائی ہے

346513
جرمنی کے بعد فرانس سے ایران کا اعلی سطحی دورہ

تہران انتظامیہ کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے بعد مغربی ملکوں اور ایران کے درمیان ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔
جرمن وزیر اقتصادیات کے دورہ تہران کے بعد اب کی بار فرانسیسی وزیر خارجہ لارنٹ فابیوس کے ایران جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
29 جولائی کو تہران جانے کی توقع ہونے والے فابیوس کی صدر حسن روحانی سے ملاقات متوقع ہے۔
یورپ اور ایران کے مابین بہار کی آب و ہوا پائی جاتی ہے تو ایرانی مذہبی پیشوا آیت اللہ خامنائی کے تازہ اعلانات نے امریکہ کو مایوسی دلائی ہے۔
خامنائی کے جوہری معاہدے کے باوجود ایران کی امریکہ مخالف پالیسیوں کے جاری رہنے کے اعلان پر امریکہ نے فوری طور پر جواب دیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اس کے جواب میں کہا ہے کہ " اسوقت اس بیان پر کس طرح کا تبصرہ کرنا درست ہوگا میں نہیں جانتا تا ہم اگر ان کی پالیسیاں یہی ہیں تو انتہائی بے چینی کی بات ہے، یہ چیز مسائل پیدا کرے گی۔"

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں