بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے ایک اور رہنما کو سزائے موت

بنگلہ دیش کی جنگی جرائم کے خصوصی ٹریبونل نے جماعت اسلامی کے رہنما فرقان ملک کو پھانسی دینے کا حکم جاری کیا ہے فرقان ملک کو اسپیشل ٹریبونل کے سامنے سخت سیکیورٹی میں پیش کیا گیا عدالت نے انیس سو اکہتر میں جنگی جرائم کے الزام میں پھانسی کی سزا سنائی

381288
بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے ایک اور رہنما کو سزائے موت

بنگلہ دیش کی جنگی جرائم کے خصوصی ٹریبونل نے جماعت اسلامی کے رہنما فرقان ملک کو پھانسی دینے کا حکم جاری کیا ہے فرقان ملک کو اسپیشل ٹریبونل کے سامنے سخت سیکیورٹی میں پیش کیا گیا عدالت نے انیس سو اکہتر میں جنگی جرائم کے الزام میں پھانسی کی سزا سنائی۔
ٹریبیونل کے سربراہ عبیدالحسن نے بتایا کہ فرقان ملک نے جماعت اسلامی کے مقامی رہنما کے طور پر جنوبی پاٹوکھالی کے علاقے میں جنگی جرائم کیے۔ خیال رہے کہ بنگلہ دیش کی جماعت اسلامی نے سن 1971ء میں پاکستان سے آزادی کی تحریک کی مخالف کی تھی۔ یہ بات اہم ہے کہ بنگلہ دیشی حکومت کا موقف ہے کہ تحریک آزادی کے دوران پاکستانی فوج نے تین ملین بنگلہ دیشی ہلاک جب کہ دو لاکھ خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں