گاندھی جی برطانوی سامراج کے ایجنٹ تھے:بھارتی جج

بھارتی جسٹس مرکانڈے کاجو کا کہنا ہے کہ گاندھی ہی وہ شخص تھے جنہوں نے برطانوی سامراج کا کارندہ بن کر اپنے ہی وطن میں پرامن زندگی گزارنے والے ہندووں اور مسلمانوں کے درمیان نفاق ڈالا

378289
گاندھی جی برطانوی سامراج کے ایجنٹ تھے:بھارتی جج

بھارت کے ایک شہرت یافتہ سینئر جج نے بھارت کے بابائے قوم گاندھی کو برطانوی سامراج کا ایجنٹ اور متحدہ بھارت سے غداری کرکے اسے توڑنے والا سازشی قراردے دیا جس کے بعد بھونچال آگیا اور ذرائع ابلاغ سمیت معاشرے کاہرشخص اسی کا تذکرہ کرتانظر آرہا ہے ۔
جسٹس مرکانڈے کاجو کا کہنا ہے کہ گاندھی ہی وہ شخص تھے جنہوں نے برطانوی سامراج کا کارندہ بن کر اپنے ہی وطن میں پرامن زندگی گزارنے والے ہندووں اور مسلمانوں کے درمیان نفاق ڈالا اور برطانیہ کی ”تقسیم کرو اور حکمرانی کرو“ کی ناپاک پالیسی کو عملی جامہ پہنایا۔
سینئر جج کا یہ بیان لندن کے پارلیمنٹ اسکوائرمیں گاندھی کے مجسمے کی رونمائی سے کچھ دیر قبل سامنے آیا۔
انہوں نے اپنے مضمون میں لکھا کہ اگر حقائق پر نظر ڈالی جائے تو معلوم ہوتا ہے گاندھی ایک برطانوی ایجنٹ تھے اور انہوں نے بھارت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ اپنے موقف کی وضاحت کے لئے انہوں نے گاندھی کی تقریروں اور تحریروں کے مفصل حوالے بھی دئیے ہیں اور نتیجہ اخذ کیا ہے کہ گاندھی کے خیالات محض احمقانہ اور جاگیردارانہ نظریات پر مشتمل ہیں۔ ان میں کثرت سے ہندووں اور مسلمانوں کو لڑانے اور بھارت کو توڑنے کا خیال غالب نظر آتا ہے۔
جسٹس کاجو نے جامع دلائل پیش کرنے کے بعد سوال کیا ہے کہ کیا ایسا شخص ”قوم کا باپ“ کہلانے کے لائق ہے میرے خیال میں تو ایسانہیں ہوسکتا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں