ایران اورفائیوپلس ون ممالک کے نیوکلئیرموضوع سے متعلق مذاکرات

ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ویانا میں جاری جوہری مذاکرات کے سلسلے میں پیش رفت کے اشارے مل رہے ہیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق اس 13 برس پرانے تنازعے کا ممکنہ حل اسی اختتام ہفتہ پر ممکن ہے

332892
ایران اورفائیوپلس ون ممالک کے نیوکلئیرموضوع سے متعلق مذاکرات

ایران اور فائیو پلس ون ممالک کے نیوکلئیر موضوع سے متعلق مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔
ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ویانا میں جاری جوہری مذاکرات کے سلسلے میں پیش رفت کے اشارے مل رہے ہیں۔
خبر رساں اداروں کے مطابق اس 13 برس پرانے تنازعے کا ممکنہ حل اسی اختتام ہفتہ پر ممکن ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایران کے خلاف عائد بین الاقوامی پابندیوں میں نرمی کے نظام الاقات کا ایک مسودہ تیار کر لیا گیا ہے، جب کہ اس کے بدلے ایرانی جوہری سرگرمیاں محدود کر دی جائیں گی۔
مغربی ممالک کو شبہ ہے کہ ایران جوہری ہتھیاروں کی تیاری کا اردہ رکھتا ہے، جب کہ ایران اپنے جوہری پروگرام کو پرامن قرار دیتا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں