بھارتی وزیر تعلیم سمرتی ایرانی پر جعلی ڈگری کا الزام

بھار ت کی وزیر تعلیم سمرتی ایرانی کے خلاف جعلی ڈگری کے الزام پر تحقیقات شروع ہو گئی ہیں۔ عدالت نے کہا ہے کہ وہ شکایت کا جائزہ لے گی جس میں سمرتی پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے اپنی ڈگری کے بارے میں مبینہ طور پر جھوٹ بولا ہے

319485
بھارتی وزیر تعلیم سمرتی ایرانی پر جعلی ڈگری کا الزام

بھار ت کی وزیر تعلیم سمرتی ایرانی کے خلاف جعلی ڈگری کے الزام پر تحقیقات شروع ہو گئی ہیں۔ عدالت نے کہا ہے کہ وہ شکایت کا جائزہ لے گی جس میں سمرتی پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے اپنی ڈگری کے بارے میں مبینہ طور پر جھوٹ بولا ہے۔
مجسٹریٹ کا کہنا ہے کہ عدالت 28 اگست کو پیش کیے جانے والے ثبوت کا جائزہ لے گی کہ الزامات صحیح ہیں یا نہیں۔ سمرتی کے خلاف درخواست میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے مختلف برسوں میں الیکشن کمیشن کے سامنے اپنی تعلیمی قابلیت کے بارے میں متضاد معلومات فراہم کیں۔
بھارت کی وزیرِ تعلیم کے خلاف دائر کی جانے والی درخواست میں درخواست گزار کا کہنا ہے کہ سمرتی ایرانی نے مختلف برسوں میں الیکشن کمیشن کے سامنے اپنی تعلیمی قابلیت کے بارے میں متضاد معلومات فراہم کیں۔
خیال رہے کہ بھارت میں عام آدمی پارٹی سے تعلق رکھنے والے جیتیندر سنگھ تومر نے جعل سازی اور دھوکہ دہی کے الزامات کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ جیتیندر سنگھ تومر پر جعلی ڈگری رکھنے کا الزام عائد ہونے کے بعد انھیں جیل بھیج دیا گیا تھا۔
سمرتی ایرانی بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کی کابینہ کی سب سے کم عمر وزیر ہیں۔ انھوں نے ابھی تک خود پر عائد کیے جانے والے الزامات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں