افغان فوج کا طالبان کیخلاف آپریشن جاری ، 83شدت پسند ہلاک

افغان سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 83 طالبان ہلاک اور116 زخمی ہوگئے ہیں جبکہ 7 افغان فوجی بھی مارے گئے ۔

309302
افغان  فوج کا طالبان کیخلاف آپریشن جاری ، 83شدت پسند ہلاک

افغانستان کے صوبے فرح کے گورنر آصف فنگ نے کہا ہے کہ افغانستان میں داعش نے جڑیں پکڑلی ہیں اور انہوں نے طالبان کے خلاف جنگ شروع کر دی ہے تاہم افغان عوام میں داعش کے حوالے سے کوئی تشویش نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کے منہ زور کمانڈر اور القاعدہ کی باقیات داعش میں شامل ہو گئے ہیں تاہم طالبان میں اب وہ دم خم نہیں رہا جو اس کے عروج پر تھا۔ ادھر افغان سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 83 طالبان جنگجو ہلاک اور116 زخمی ہوگئے جبکہ 7 افغان فوجی بھی مارے گئے ۔ وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ فورسز نے شورش زدہ صوبوں سے طالبان کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے کوششیں تیز کر دی ہیں، آپریشن11 صوبوں میں کیا گیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں