فلپائن:اسلامی علیحدگی پسند تنظیم کا ہتھیار ڈالنے کا فیصلہ

فلپائن میں تقریبا 40 سال سے جاری مزاحمت اور ایک لاکھ بیس ہزار افراد کےخون میں ملوث علیحدگی پسند تنظیم مورو اسلامی محاذ نے ہتھیار چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے

302157
فلپائن:اسلامی علیحدگی پسند تنظیم کا ہتھیار ڈالنے کا فیصلہ

فلپائن میں تقریبا 40 سال سے جاری مزاحمت اور ایک لاکھ بیس ہزار افراد کےخون میں ملوث علیحدگی پسند تنظیم مورو اسلامی محاذ نے ہتھیار چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت اور تنظیم نے مشترکہ بیان میں اس بات کا اعلان کیا ۔
حکومتی مذاکرات کار مریم کورونیل فیریر نے بتایا ہے کہ پہلے مرحلے میں تنظیم کے 154 کارکن ہتھیار ڈالیں گے جس کے لیے منعقدہ تقریب میں صدر بینی گنیو اکوینو اور ارکان پارلیمان بھی شرکت کریں گے۔
فیریر نے کہا کہ تنظیم کی جانب سے ہتھیار ڈالنے کا مقصد ملک کے مفاد میں امن و امان کو بحال کرنا ہے جو کہ خوش آئند ہے ۔
یاد رہے کہ حکومت اور تنظیم کے درمیان گزشتہ سال مارچ میں امن معاہدہ طے پایا تھا


ٹیگز:

متعللقہ خبریں