بر ما میں مساجد شہید، مسلمانوں کی زندگی کو خطرہ

برما میں نماز اور دیگر مذہبی امور کی ادائیگی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

299075
بر ما میں مساجد شہید، مسلمانوں کی زندگی کو خطرہ

برما میں نہ صرف مسلمانوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں بلکہ اب کئی مساجد کو بھی شہید کردیا گیاہے ۔ اس صورتحال کیوجہ سے نماز اور دیگر مذہبی امور کی ادائیگی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ 1982 میں برما کے مسلمانوں کو شہریت سے بھی محروم کردیا گیا اور انھیں برما چھوڑنے کا حکم دیا گیا تھا ۔

دریں اثناء وزارت داخلہ کی طرف سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی کی سربراہی میں برما کے مسلمانوں کے معاملے پر تشکیل دی جانے والی کابینہ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کمیٹی نے روہنگیا مسلمانوں سے متعلق چند سفارشات وزیراعظم کو پیش کیں جنہیں منظور کرلیا گیا ہے۔

کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں وزیراعظم کے مشیر اقوام متحدہ اور او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کو خط لکھیں گے جس میں برما کے انسانی المیے کو اجاگر کیا جائے گا جب کہ برما پر سفارتی اور اخلاقی دباؤ بھی بڑھایا جائے گا۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ کمیٹی نے اپنی سفارشات میں روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار کو ہر سطح پر اجاگر کرنے کا کہا ہے جب کہ مظلوم مسلمانوں کی مدد کے لیے فنڈ قائم کرنے کی تجویز بھی دی جائے گی اور پاکستان انڈونیشیا ، ملائشیا اور تھائی لینڈ میں روہنگیا مسلمانوں کے لیے 50 لاکھ ڈالر دے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں