بھارت اوربنگلہ دیش کے درمیان تاریخی معاہدے پر دستخط

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے ہمسایہ ممالک کے ساتھتعلقات کو مستحکم کرنے کی غرض سے بنگلہ دیش کے ساتھ ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کیے ہیں ۔

296936
بھارت اوربنگلہ دیش کے درمیان تاریخی معاہدے پر دستخط

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے ہمسایہ ممالک کے ساتھتعلقات کو مستحکم کرنے کی غرض سے بنگلہ دیش کے ساتھ ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کیے ہیں ۔
بھارت کے وزیرِاعظم نریندر مودی نے بنگلہ دیش کے ساتھ ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان سرحدی علاقوں کا تبادلہ کیا جائے گا جہاں لگ بھگ 50 ہزار افراد کئی دہائیوں سے زمین کے 160 ٹکڑوں میں محصور ہیں۔ اب دونوں ممالک اپنی اپنی سرحد میں واقع ان علاقوں کا انتظام سنبھالیں گے اور ان کے مکینوں کو اپنا ملک چننے کی اجازت ہو گی۔اس کے بعد وہ پہلی مرتبہ اسکول اور اسپتال جیسی عوامی سہولیات تک قانونی طور پر رسائی کر سکیں گے۔
ڈھاکہ میں اس معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد وزیر اعظم مودی نے اس معاہدے کو دیوارِ برلن کے گرنے سے تشبیہہ دیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے آزادی کے بعد سے جاری اس مسئلے کو حل کر دیا ہے۔ ہماری دو قوموں نے سرحد کے معاملے کو حل کر لیا ہے۔ اس سے ہماری سرحدیں زیادہ محفوظ ہوں گی اور ہمارے عوام کی زندگیاں زیادہ مستحکم ہوں گی۔
اس معاہدے کو وزیرِ اعظم مودی کی سفارتی فتح کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جنہوں نے گزشتہ ماہ اس معاہدے پر سیاسی اتفاق رائے پیدا کیا اور اسے پارلیمان سے منظور کروایا۔مودی کے دو روزہ دورے کے دوران بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارت اور باہمی روابط کو بڑھانے کے متعدد اقدامات پر اتفاق کیا گیا ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں