میانمار کے مسلمان کھلے سمندر میں بے یارو مددگار

میانمار حکومت انتہا پسند بدھوں پر قابو پانے میں ناکام ہو گئی۔

300353
میانمار  کے مسلمان کھلے سمندر میں بے یارو مددگار

میانمار حکومت انتہا پسند بدھوں پر قابو پانے میں ناکام ہو گئی۔ انتہا پسند بدھ بھکشوؤں نے میانمار میں مسلمانوں کیلئے جینا حرام کر دیا ہے ۔ جان بچانے کیلئے روہنگیا مسلمانوں کی نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے۔ انتہا پسند بدھوں نے مسلمانوں کے سینکڑوں گھروں اور مساجد کو آگ لگا دی۔ جس کے بعد ہزاروں مسلمان اپنی جانوں کو بچانے کے لیے کشتیوں، گاڑیوں اور دیگر ذرائع سے اپنا وطن ترک کر رہے ہیں ۔
مسلم نسل کش فسادات میں اب تک ہزاروں مسلمانوں کو قتل کیا جا چکا ہے جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہیں۔ بچنے والے مسلمان ساحلی علاقوں میں سرکاری کیمپوں میں مقیم ہیں ۔ ادھر خواتین اوربچوں سمیت ہزاروں افراد کشتیوں میں سوار ہوکر تھائی لینڈ،آسٹریلیا اورملائیشیا کیطرف نقل مکانی کر رہے ہیں جبکہ ہزاروں مسلمان کھلے سمندر میں کشتیوں میں محصورہیں ۔ بے یارو مدد گار یہ مسلمان عالمی برادری کی امداد کے منتطر ہیں ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں