بھارت میں شدید گرمی ،ہلاکتوں کی تعداد 2200

بھارت بدستورشدید گرمی کی لپیٹ میں ہےاور ہلاکتوں کی تعداد 2200 تک پہنچ گئی ہے ۔

299906
بھارت میں شدید گرمی ،ہلاکتوں کی تعداد  2200

بھارت بدستورشدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔ دو دنوں کے اندرمزید500 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں ۔ اس طرح ابتک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2200 تک پہنچ گئی ہے ۔ زیادہ تر ہلاکتیں غربا کی ہوئی ہیں۔
وزیراعظم نریندر مودی نے شہریوں سے دھوپ سے بچنے کی اپیل کی ہے۔ بھارت کے محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی اعلیٰ افسر پی تلسی رانی نے تازہ صورتحال بتاتے ہوئے کہا کہ ریاست آندھرا پردیش میں کل 1636ہلاکتیں ہوئیں جبکہ تیلنگانہ میں 541 افراد کے گرمی سے ہلاک ہونے کی اطلاعات ملی ہیں ۔ اڑیسہ میں 27 ،گجرات میں مزید 7 اور دہلی میں 2 افراد ہلاک ہو گئےہیں ۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ چند دنوں تک مختلف ریاستوں کا درجہ حرارت 45 ڈگری تک رہنے اور آج سے مون سون کا سلسلہ شروع ہونے کی پیشن گوئی کی ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں