شدید گرمی جان لیوا ثابت ہو رہی ہے، بھارت

زیادہ تر ہلاکتیں جنوبی ریاستوں آندھرا پردیش اور تیلنگانہ میں ہوئی ہیں، ہلاک شدگان کی اکثریت بے گھر اور محنت کشوں پر مشتمل ہے

290815
شدید گرمی جان لیوا ثابت ہو رہی ہے، بھارت

اطلاع کے مطابق ہندوستان میں گرمی کی شدید لہر سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1100 سے تجاوز کر چکی ہے۔
ملک کے بعض علاقوں میں درجہ حرارت 50 سنٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے۔
زیادہ تر ہلاکتیں جنوبی ریاستوں آندھرا پردیش اور تیلنگانہ میں ہوئی ہیں، ہلاک شدگان کی اکثریت بے گھر اور محنت کشوں پر مشتمل ہے۔
بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند دنوں کے دوران بعض علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔
لو سے متاثرہ افراد سے اسپتال بھرتے جارہے ہیں۔حکام نے عوام کو مجبوری نہ ہونے تک گھر کے اندر رہنے کی تلقین کی ہے۔
خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق آندھر پردیش میں قدرتی آفات سے نمٹنے والے شعبے کی خصوصی کمیشنر پی تلسی رانی نے کہا کہ "ریاستی حکومت نے ٹی وی اور دوسرے میڈیا کے ذریعے آگاہی پروگرام شروع کیا ہے اور لوگوں کو سر ڈھکے بغیر باہر نہ نکلنے اور زیادہ سے زیادہ پانی پینے اور دوسری تدابیر اختیار کرنے کا کہا گیا ہے۔
یاد رہے کہ سنہ 2002 اور سنہ 2003 کے دوران بھارت میں گرمی کی لہر میں ہزاروں افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں