امریکہ بھی آراقان اور بنگلہ دیش کے مہاجرین کے لیے بر سرپیکار
وزارت خارجہ کے ترجمان جیف راتکے نے اعلان کیا ہے کہ امریکی بیڑے کے پی۔ 8 قسم کے طیاروں نے اختتام الہفتہ ملیشیا کے تعاون کے ساتھ مہاجرین کی کشتیوں کا تعین کیے جانے کے زیر مقصد سمندر پر گشتی پروازیں شروع کردی ہیں
متحدہ امریکہ نے جنوب مشرقی ایشیا کے کھلے سمندر میں کشتیوں پر محصور ہو کر رہ جانے والے آراقانی مسلمانوں اور بنگلہ دیشی مہاجرین کے مقام کا تعین کرنے کے زیر مقصد فوجی گشتہ پروازوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان جیف راتکے نے اعلان کیا ہے کہ امریکی بیڑے کے پی۔ 8 قسم کے طیاروں نے اختتام الہفتہ ملیشیا کے تعاون کے ساتھ مہاجرین کی کشتیوں کا تعین کیے جانے کے زیر مقصد سمندر پر گشتی پروازیں شروع کردی ہیں۔
راتکے کا کہنا تھا کہ ہم علاقائی حکومتوں سے تعاون کرنے کے لیے اضافی پروازیں چلانے کے لیے بھی تیار ہیں۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے جنوب مشرقی ایشیا کے کھلے سمندر میں ترک کردہ کشتیوں پر ابھی تک تقریباً دو ہزار آراقان مسلمان اور بنگلہ دیشی مہاجرین موجود ہونے کی اطلاع دی ہے۔
خطے کے ملکوں نے ابتک تقریباً 4 ہزار مہاجرین کو سمندر سے زندہ بچا یا ہے۔
متعللقہ خبریں
افغانستان، سیلاب سے کم از کم افراد لقمہ اجل
ملک کے شمالی اور شمال مشرقی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب آیا