بھارت میں شدید گرمی سے 800 سو افراد ہلاک

حکام کے مطابق سب سے خراب صورتحال آندھرا پردیش اور تلنگانہ ریاستوں میں ہے، جہاں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 18مئی سے اب تک صرف آندھرا پردیش میں 550 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں

289646
بھارت میں شدید گرمی سے 800 سو افراد ہلاک

بھارت میں گزشتہ ماۃ سے لے کر اب تک شدید گرمی کی وجہ سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 800 تک پہنچ گئی ہے۔
حکام کے مطابق سب سے خراب صورتحال آندھرا پردیش اور تلنگانہ ریاستوں میں ہے، جہاں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 18مئی سے اب تک صرف آندھرا پردیش میں 550 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
ریاستی حکومت نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ دوپہر گیارہ بجے سے سہ پہر چار بجے تک گھروں یا دفتروں میں ہی رہیں۔ امدادی تنظیموں کے مطابق بھارت میں گرمی کی تازہ لہر میں ہلاک ہونے والوں کی اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔
شدید گرمی سے صرف انسان ہی نہیں بلکہ جانور بھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔
چڑیا گھروں میں جانوروں پر پانی ڈالتے ہوئے ان کی گرمی کو دور رکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ماہرین کی جانب سے آئندہ چند دنوں میں بارشوں کی توقع کا اظہار کیے جانے کے باوجود گرمی کے مزید دو ہفتے جاری رہنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں