بھارت میں شدید گرمی کے نتیجے میں 430 افراد ہلاک

ملک کے مختلف علاقوں میں درجۂ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔ زیادہ تر ہلاکتیں جنوبی ریاستوں تلنگانہ اور آندھر پردیش میں ہوئیں جہاں ہفتے کے روز سے لے کر اب تک 140 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ گرمی کی لہر نے وسط اپریل سے بھارت کی دو سب سے زیادہ متاثرہ ریاستوں کو اپنے گھیرے میں لے رکھا ہے۔ تاہم زیادہ تر ہلاکتیں گذشتہ ہفتے پیش آئیں

288644
بھارت میں شدید گرمی کے نتیجے میں 430 افراد ہلاک

بھارت میں شدید گرمی کے نتیجے میں 430 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
ملک کے مختلف علاقوں میں درجۂ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔
زیادہ تر ہلاکتیں جنوبی ریاستوں تلنگانہ اور آندھر پردیش میں ہوئیں جہاں ہفتے کے روز سے لے کر اب تک 140 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
گرمی کی لہر نے وسط اپریل سے بھارت کی دو سب سے زیادہ متاثرہ ریاستوں کو اپنے گھیرے میں لے رکھا ہے۔ تاہم زیادہ تر ہلاکتیں گذشتہ ہفتے پیش آئیں۔
اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے زیادہ تر افراد عمر رسیدہ تھے جن کی اکثریت گرمی میں کام کر رہی تھی۔ موت کی وجہ پانی کی کمی یعنی ڈی ہائیڈریشن بتائی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آئندہ ہفتے بھی گرمی کی شدید لہر برقرار رہے گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں