جنوبی چین میں سیلاب کی تباہ کاریاں،کاروبار زندگی متاثر

جنوبی چینی صوبے گوانگ ڈونگ میں سیلاب کے باعث420 بستیاں پانی میں ڈوب گئیں جبکہ سینکڑوں پروازیں بھی متاثر ہوئیں

284275
جنوبی چین میں سیلاب کی تباہ کاریاں،کاروبار زندگی متاثر

جنوبی چینی صوبے گوانگ ڈونگ سیلاب کی نذر ہو گیا ۔
دو روز سے جاری موسلا دھار بارش کے باعث 420 بستیاں پانی میں ڈوب گئیں ۔
گھروں میں محصور افراد کے انخلا کےلیے امدادی ٹیموں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ۔
علاقے کے متعدد شہروں میں کئی فٹ پانی کھڑا ہے جبکہ ٹریفک کی آمد و رفت بھی متاثر ہے ۔
اس سیلاب کی وجہ سے تقریبا چھ سو کے لگ بھگ پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
مقامی انتظامیہ نے صوبے میں خطرے کا الارم دیتے ہوئے ہو یانگ نامی بستی کے اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں