افغانستان میں خود کش حملہ، ایک غیر ملکی سمیت تین افراد ہلاک

ہلاک ہونے والوں میں ایک غیر ملکی اور دو مقامی خواتین شامل ہیں۔ حکام نے بتایا ہے کہ آج کیے گئے اس حملے میں غیر ملکیوں کے ایک قافلے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ اس حملے میں ایک غیر ملکی کی ہلاکت کی بھی تصدیق کر دی گئی ہے

278352
افغانستان میں خود کش حملہ، ایک غیر ملکی سمیت تین افراد ہلاک

افغان دارالحکومت کابل کے ہوائی اڈے کے قریب ہونے والے ایک خود کش کار بم حملے میں کم ازکم تین افراد ہلاک جبکہ اٹھارہ زخمی ہو گئے ہیں۔
ہلاک ہونے والوں میں ایک غیر ملکی اور دو مقامی خواتین شامل ہیں۔
حکام نے بتایا ہے کہ آج کیے گئے اس حملے میں غیر ملکیوں کے ایک قافلے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ اس حملے میں ایک غیر ملکی کی ہلاکت کی بھی تصدیق کر دی گئی ہے۔ کابل پولیس کے ترجمان عباد اللہ نے اے ایف پی کو بتایا زخمی ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ سات غیر ملکی فوجیوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں