افغان فوج نے طالبان کےخلاف آپریشنوں میں اضافہ کر دیا

عزم کے نام سے شروع کئے گئے ان آپریشنوں سے حالیہ دنوں میں ملک بھر میں دہشت گردی کے اقدام کرنے والے طالبان کو سخت دہچکہ لگا ہے

278038
افغان فوج نے طالبان کےخلاف آپریشنوں میں اضافہ کر دیا

افغان فوج نے طالبان کےخلاف آپریشنوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
عزم کے نام سے شروع کئے گئے ان آپریشنوں سے حالیہ دنوں میں ملک بھر میں دہشت گردی کے اقدام کرنے والے طالبان کو سخت دہچکہ لگا ہے۔
افغانستان کی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 10 کے قریب اضلاع میں طالبان کے خلاف آپریشن کئے ہیں۔
جمعہ کے روز سے 138 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے، 83 زخمی ہوئے ہیں جبکہ کچھ کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ بالان اور قندھار کے شہروں میں سڑکوں کے کنارے پر نصب بموں کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔
تاہم طالبان کے ترجمان کی طرف سے جاری کردہ بیان میں جھڑپوں میں 22 افغان فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا گیا ہے۔
دوسری طرف دارالحکومت کابل میں ائیر پورٹ کے قریب چیک پوسٹ پر خود کش حملے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
حملہ اس وقت کیا گیا کہ جب غیر ملکی گاڑیوں کا کانوائے سڑک سے گزر رہا تھا ۔
حملے میں کثیر تعداد میں گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں