نیپال میں 7٫3 کی شدت کا زلزلہ، 60 افراد ہلاک

نیپال میں دوسری بار 7٫3 کی شدت سے آنے والے ہولناک زلزلے میں60 افراد ہلاک اور 1100 سے زائد ز خمی ہو گئے ہیں۔

272620
نیپال میں 7٫3 کی شدت کا زلزلہ، 60 افراد ہلاک


نیپال میں دوسری بار 7٫3 کی شدت سے آنے والے ہولناک زلزلے میں60 افراد ہلاک اور 1100 سے زائد ز خمی ہو گئے ہیں ۔ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔
زلزلے کے بعد شدید اضافی جھٹکے محسوس کیے گئے ۔لینڈ سلائڈنگ کیوجہ سے مسمار ہونے والی عمارتوں کے ملبے سے انسانوں کو نکالنے کی سرگرمیاں جاری ہیں ۔
نیپال میں آنے والے زلزلے کے جھٹکے نیو دہلی اور بنگلہ دیش میں بھی محسوس کیے گئے ہیں ۔ اس زلزلے کیوجہ سے ہندوستان میں 17 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔
یاد رہے کہ 25 اپریل کو نیپال میں آنے والے 7٫8 کی شدت کے زلزلے میں 8150 افراد ہلاک اور 17800 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔
ترکی نے نیپال اور ہندوستان کو ہلاکتوں کیوجہ سے تعزیتی پیغامات روانہ کیے ہیں ۔ وزارت خارجہ کیطرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ متاثرہ ممالک کو آفت زدہ علاقوں میں امدادی سامان پہنچانے کے لیے تیار ہونے سے آگاہ کر دیا گیا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں