نیپال میں زلزلے کے نتیجے میں ہلاک افراد کی تعداد میں اضافہ

نیپال میں 25 اپریل کو 7.9 کی شدت سے آنے والے اس زلزلے کے نتیجے میں اب تک تصدیق شدہ ہلاکتوں کی تعداد 7 سے تجازور کر چکی ہے جبکہ ہمسایہ ممالک بھارت اور چین میں بھی اس زلزلے کے بعد 100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے

259332
نیپال میں زلزلے کے نتیجے میں ہلاک افراد کی تعداد میں اضافہ

نیپال میں گزشتہ ہفتے7٫9 کی شدت کے زلزلے کے نیتجے میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
اس وقت تک ہلاک ہونے والے افرا کی تعداد 7 ہزار اور زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 14 ہزار 123 تک پہنچ گئی ہے جبکہ ابھی تک ہزاروں کی تعداد میں افراد لاپتہ ہیں۔
نیپال میں گزشتہ 80 برس کے عرصے کے دوران آنے والے اس شدید ترین زلزلے کے باعث بہت زیادہ نقصانات ہوئے ہیں اور امدادی ٹیمیں ابھی تک دور دراز اور دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں پہنچنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔
نیپال میں 25 اپریل کو 7.9 کی شدت سے آنے والے اس زلزلے کے نتیجے میں اب تک تصدیق شدہ ہلاکتوں کی تعداد 7 سے تجازور کر چکی ہے جبکہ ہمسایہ ممالک بھارت اور چین میں بھی اس زلزلے کے بعد 100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔
انٹرنیشنل ریڈکراس کی طرف سے بتایا گیا ہےکہ کھٹمنڈو کے شمال مشرقی علاقے سندھوپال چوک کے علاقے میں 90 فیصد مکانات تباہ ہو گئے ہیں۔
ادھر اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اس ہولناک زلزلے کے نتیجے میں ایک لاکھ تیس ہزار سے زائد گھر تباہ ہوئے ہیں اور مزید پچاسی ہزار کو نقصان پہنچا ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ہنگامی امداد ’او سی ایچ اے‘ کے مطابق گزرتے وقت کے ساتھ ملبے سے مزید افراد کے زندہ نکلنے کی امیدیں دم توڑتی جا رہی ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں