ہندو یاتریوں کی بس کھائی میں گرنے سے 12 بھارتی ہلاک

نیپال میں ہندو یاتریوں کی بس کھائی میں گرنے سے 12 بھارتی ہلاک جب کہ 27 زخمی ہوگئے۔

245186
ہندو یاتریوں کی بس کھائی میں گرنے سے 12 بھارتی ہلاک

نیپال میں ہندو یاتریوں کی بس کھائی میں گرنے سے 12 بھارتی ہلاک جب کہ 27 زخمی ہوگئے۔
بھارت کی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے 45 ہندو یاتری نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں ہندوؤں کے مقدس مقام پشوپتی ناتھ مندر سے جب بھارتی شہر گورکھ پور واپس آرہے تھے تو ضلع ڈھاڈنگ کے پہاڑی علاقے میں سفر کے دوران ان کی بس 100 میٹر گہری کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوگئے ہیں ۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو کھٹمنڈو کے سرکاری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ زخمیوں میں سے 6 کی حالت تشویش ناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خطرہ ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں